Type Here to Get Search Results !

huzoor aisa koi intezam ho jaye lyrics in urdu

 یہ نعت بہت ہی مقبول نعت خواں سید صبیح الدین رحمانی صاحب نے ادا کی ہیں - احباب سے گزارش ہے کہ اگر اس میں کوئی غلطی ہے تو تصحیح کر دیجیے -  یہ نعت مشہور نعت خواں "سید صبیح الدین رحمانی " کی ہے -

ایک بات اور کہنا چاہوں گا کہ میرا خیال ہے ایسا عقیدت سے لبریز نعتیہ کلام صرف برصغیر کے مسلمانوں کا خاصہ ہے - میرا نہیں خیال کہ ایسا عقیدت سے لبریز نعتیہ کلام کسی برِ صغیر سے باہر کے مسلمان نے بھی کہا ہو- یعنی خود کو رسولِ اکرم کا غلام کہا ہو یا اپے آپ کو کوئی اور ایسی تشبیہ دی ہو جو حقیر ہو- اگر احباب میں سے کسی کو ایسا نعتیہ کلام کسی غیر برصغیری کا معلوم ہو تو میرے علم میں ضرور اضافہ 

کیجئے-

naat huzoor aisa koi intezam ho jaye lyrics

 Here we Provide The most Beautiful naat naat huzoor aisa koi intezam ho jaye lyrics in urdu .This naat sharif is performed by Naatkhwa ''Subhe Deen '' .

حضور ایسا کوئی انتظام ہو جائے
سلام کےلیےحاضر غلام ہو جائے

میں صرف دیکھ لوں اک بار صبح طیبہ کو
بلا سےپھر مری دنیا میں شام ہو جائے

تجلیات سےبھر لوں میں کاسئہ دل و جاں
کبھی جو اُن کی گلی میں قیام ہو جائے

حضور آپ جو سن لیں تو بات بن جائے
حضور آپ جو کہہ دیں تو کام ہو جائے

حضور آپ جو چاہیں تو کچھ نہیں مشکل
سمٹ کےفاصلہ یہ چند گام ہو جائے

ملےمجھےبھی زبان بوصیری و جامی
مرا کلام بھی مقبول عام ہو جائے

مزا تو جب ہےفرشتےیہ قبر میں کہہ دے
صبیح! مدحتِ خیر الانام ہو جائے


Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.